یوکرین کے شہر کھارکو کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے تقریبا 15لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ گیارہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ افسروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ دو منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجویات کا ابھی معلوم نہیں ہو پایا ہے۔ انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے کھارکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ نرسنگ ہوم کے مالک اور ملازمین سے پوچھ۔گچھ کی جا رہی ہے۔