نئی دہلی، 23 جنوری (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کے موقع پر ہفتے کے روز انھیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا،’نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں سالگرہ کی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر انھیں سرخم تسلیم۔ ان کی جرأت و بہادری کے اعزاز میں پورا ملک ان کی سالگرہ کو ’یوم جرأت‘ کے طور پر منا رہا ہے۔ نیتا جی نے اپنے بے شمار ماننے والوں میں قوم پرستی کا جذبہ پھیلایا‘۔
انہوں نے آگے کہا،’ہندوستان کی تحریک آزادی میں غیر معمولی کردار ادا رکنے والے نیتا جی ہمارے سب سے محبوب قومی ہیرو میں سے ایک ہیں۔
ان کی قوم پرستی اور قربانی سے ہمیں ہمیشہ تحریک ملتی رہے گی۔ انہوں نے آزادی کے جذبے پر بہت زور دیا اور اسے مستحکم کرنے کے لیے ہم مکمل پابند عہد ہیں‘۔