نیو یارک : (صالحہ رضوی) امریکہ کے مسوری صوبے میں رہنے والے ہندوستانی خاندان کے کُش شرما ہجے (اسپیلنگ)کے مقابلے کے ونر بن گئے ہیں . اس کی عمر ۱۳ سال کی ہے۔95 راؤنڈ کے مقابلے میں کُش شرما نے جیکسن کاؤنٹی ہجے بی کا خطاب اپنے نام کیا .
کُش شرما اب مئی میں واشنگٹن میں ہونے والے قومی سطح کے مقابلے میں امریکہ کے ذہین اورہوشیار بچوں سے مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے 28 ویں راؤنڈ میں ’’ڈیفنیشن ‘‘ لفظ کے حقیقی معنی کوسمجھاتے ہوئے خطاب جیتنے کی سمت میں قدم بڑھا دیا تھا . باقی کے راؤنڈ بہت آسانی سے نکالنے میں کُش شرما کامیاب رہے .