نئی دہلی،25 جنوری (یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ایکٹیو کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ریاست مہاراشٹرمیں ہوا ہے جہاں 964 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس کے بعد کیرالہ میں 843 ، کرناٹک میں 168 ، چنڈی گڑھ میں نو ، منی پور میں پانچ ، آندھرا پردیش اور لداخ میں تین تین اور لکشدیپ میں دو ایکٹیو کیس ملے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 13،203 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 67 ہزار ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 13،298 مریض صحت مند ہوئے ، جس سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ ، 30 ہزار 84 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز 226 سے گھٹ 1،84،182 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 131 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 470 ہوگئی۔