اورنگ آباد ، 30 جنوری (یواین آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24
Another 214 new cases of corona virus in Marathwada
گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 214 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ حکام نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مدت کے دوران مزید چار مریض کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔
تمام ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع لاتور میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ ضلع ناندیڑمیں 47 اور ضلع عثمان آباد میں 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اوردونوں ضلع میں ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ضلع بیڈ اور جالنا میں 43-43 ، ضلع اورنگ آباد میں 32 ، ضلع پربھنی میں 5 اور ضلع ہنگولی میں دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔