مراد آباد ، 30 جنوری (یواین آئی) اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے کندرکی علاقے میں ہفتے کے روز شدید کہرے میں ایک ٹینکر اور بس کے مابین ہوئی خوفناک ٹکر میں کم از کم 10 مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ 11 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 8 بجےمراد آباد آگرہ ہائی وے پر بلاری سرکل میں حسین پور پلیا نان پور کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری پرائیویٹ بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں ایک کینٹر اس سے ٹکرا گیا۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے ڈرائیوروالا سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔