بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی تاریخی وطن واپسی کے دن اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے آج صبح رہبر انقلاب اسلامی نےبانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے اسلامی انقلاب کی قابل فخرکامیابی کی اکتالیسویں سالگرہ”عشرہ فجر” کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
بعدازاں آپ آیت اللہ بہشتی، شہید صدر محمد علی رجائی اور شہید وزیراعظم جواد باہنر اور دیگر شہدائے انقلاب کی قبور پر تشریف لے گئے اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

بیالیس سال قبل آج ہی کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد ایران واپس تشریف لائے تھے اور قوم نے آپ کا فقید المثال استقبال کیا تھا۔









