نئی دہلی۔ہندوستان کے عظیم بلے باز کا پوتا اور سابق بلے باز سریندر امرناتھ کا بیٹا دگ وجے 27 اپریل سے شروع ہو رہی آئرش لیگ میں کھیلے گا ۔ چنئی میں ایم آرایف پیس فاؤنڈیشن میں تربیت لے رہے دگ وجے نے نارتھن آئرلینڈ کی بریگیڈ سی سی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ گزشتہ سال اس نے سری لنکا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلا تھا جہاں چار میچوں میں اس نے 140 رن بنائے تھے ۔ اس کا سب سے زیادہ اسکور 62 رنز تھا ۔ دگ وجے کی بلے بازی سے متاثر سری لنکا نے اسے اس سال بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کیلئے بلایا تھا ، لیکن آئی پی ایل کھیلنے کے لئے اس نے سری لنکا نہیں جانے کا فیصلہ کیا ۔ آئی پی ایل کی ایک فرنچائزی نے اس میں دلچسپی دکھائی تھی ، لیکن قوانین سے متعلق تکنیکی رکاوٹوں کے بار وہ معاہدہ نہیں ہو سکا ۔ اب وہ پانچ ماہ کے لیے انگلینڈ جا کر لیگ کھیلے گا ۔