نئی دہلی،3 فروری: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے ایوان میں ممبران کو موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایوان کی توہین سمجھا جائے گا بدھ کی صبح ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے ایوان کے ممبروں کو بتایا کہ ایوان میں موبائل فون کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ ممبران ایوان میں کارروائی کی ویڈیو موبائل فون پر بنا رہے تھے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے۔
انہوں نےاراکین کو ایوان میں موبائل فون استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان کے اقدار کے منافی ہے۔ جو ممبر ایسا کرتا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ممبر کے اس فعل کو ایوان کی توہین سمجھا جائے گا۔