نئی دہلی (وارتا )موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والا اپنا پہلا اسمارٹ فون (نوکیا ایکس)آج ہندوستانی بازار میں پیش کیا جس کی قیمت ۸۵۹۹روپئے ہے ۔نوکیاانڈیا کے ایم ڈی پی بالاجی نے یہاں اس فون کو پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ نوکیا ونڈو آپریٹنگ سسٹم پر مبنی اسمارٹ فون کے
بازار میں اہم کمپنی ہے اور اب انڈرائڈ اسمارٹ فون کے زور پر کفایتی فون کے بازار میں قدم رکھ رہی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ چار انچ ٹچ اسکرین ڈوول سم تین ایم پی کیمرہ کے ساتھ ہی ایک گیگاہرٹز کوالکام ڈوول کور پروسیسر پر مبنی اس انڈرائڈ فون میں ۱۵۰۰ ایم اے ایچ کی بیٹری ہے ۔گوگل کے انڈرائڈ پر چلنے والے اس فون میں مائکروں سافٹ کی ون ڈرا ئیو بنگ اور اسکائپ جیسی خد مات کابھی استعمال کیا جاسکتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ بارسیلونا میں گذشتہ مہینے منعقد ورلڈ موبائل کانفرنس میں نو کیا نے ایکس سیریز کے فون پیش کئے تھے ۔
ہندوستان میں ابھی ایکس پیش کیاجارہاہے اوریہ آج سے بھی بازار میں دستیاب ہے ۔نو کیا ایکس پلس اور نو کیا ایکس ایل آئند ہ دو مہینے میں بازار میں دستیاب ہونگے اس کے ساتھ ہی نو کیا آشا ۲۳۰ بھی ہندوستانی بازار میں پیش کیا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ نو کیا لومیا اور نو کیا آشا کے بعد اب نو کیا ایکس کے زور پر کمپنی بازار حصے داری میں اضافہ کرے گی ۔نوکیا ایکس میں کئی ایسی خوبیاں دی گئی ہیں جو کسی دوسرے فون میں نہیں ہیں ۔نو کیا کے اپلیکیشنوں کے ساتھ ہی انڈرائڈ پلیٹ فار م پر دستیا ب دوسرے ایپ کا بھی استعمال کیا جاسکے گا ۔