نئی دہلی، 5 فروری (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ زرعی قوانین کو طویل غور و خوض کے بعد لایا گیا ہے اور ان کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جارہا تھا۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کے ونجے سہسر بدھے نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب کی شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہوئے انتخابات سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت کو مسلسل عوامی تائید حاسل ہورہی ہے۔ لوگ حکومت کے کاموں اور منصوبوں کو پسند کررہے ہیں۔
مسٹر سہسربدھے نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چھ برسوں میں ترقی کو نئی سمت دی ہے۔ جن ضلعوں کو پچھڑے ضلعے کہا جاتا تھا، ان کو خواہش مند اضلاع میں بدل دیا گیا ہے۔ نکسل متاثرہ اضلاع میں ترقیاتی کام کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فارن پالیسی، دفاعی پالیسی اور ثقافتی پالیسی میں خصوصی حصولیابی حاصل کی ہیں۔