جونپور، 8 فروری (یو این آئی) اترپردیش میں ضلع جونپور کے پولس سپرنٹنڈنٹ راجکرن نائر نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے کے الزام میں بدلا پور کے تھانیدار وشنو کمار مشرا کو لائن حاضر کردیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع میں بدلہ پور کے تھانیدار انسپکٹر وشنو کمار مشرا کے خلاف حال ہی میں متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔
اسی وجہ سے پولس سپرنٹنڈنٹ مسٹر راجکرن نایئر نے انچارج انسپکٹر بدلاپور وشنو کمار مشرا کو لائن حاضر کرتے ہوئے ان کی جگہ پر انسپکٹر مدھوپ کمار سنگھ کو بدلاپور تھانے کا کارگزار انچارج انسپکٹر مقرر کیا ہے۔