گورکھپور (نامہ نگار)کوتوالی تھانہ علاقہ کے محلہ چھوٹے قاضی پور میں چوروں نے گزشتہ شب ڈیڑھ لاکھ روپئے نقد اور اتنے ہی قیمت کے زیورات چوری کرلیئے۔ واضح رہے کہ مکان ایک ماہ سے بند تھا۔ گھر کے لوگ اپنے بیٹے کے علاج کے لئے غازی آباد میں ہیں۔ ان کا ایک رشتہ دار مکان کی دیکھ بھال کررہاہے۔ صبح چوری کا علم ہونے کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر کوتوالی پولیس کے علاوہ فنگر پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکوائڈ ٹیم نے جانچ شرو
ع کی۔ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کے محلہ چھوٹے قاضی پور، نکاح گھر گلی میں سنی وقف بورڈآڈیٹر کا مکان ہے۔ ان کی اہلیہ نکہت آراء امام باڑہ اسکول میں تدریس کراتی ہیں۔ منظور کے بیٹے علی جابر محبوب کی بیماری کے سلسلہ میں والدین غازی آباد کے اسپتال میں گزشتہ ایک ماہ سے مقیم ہیں۔مکان کی دیکھ بھال منظور علی خاں کی ایک رشتہ حنا صدیقی کررہی ہیں۔حنا کا بیٹا مکان کے پودوں میں پانی دیکر چلا آتاہے۔ گزشتہ شب وہ تقریباً سات بجے مکان کو دیکھ کر واپس آگیا۔ آج صبح جب وہ مکان پر پہنچا تو مکان کے باہری دروازے پر تالالگا ہواتھا جبکہ اندر کے دروازہ کا تالا ٹوٹا ہواتھا۔ مکان کے اندر کا سارا سامان بکھرا ہواتھا۔ چوری کا احساس ہوتے ہی اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس سلسلہ میں حنا صدیقی نے بتایا کہ کمرے کے اسٹور کی تین الماریوں کا تالا توڑ کر چور ڈیڑھ لاکھ روپئے نقد ، دو عدد سونے کے سیٹ ،دس سونے کی انگوٹھیاں اور چاندی کے زیورات کی چوری ہوئی ہے۔ موقع پر کوتوالی پولیس، ڈاگ اسکوائڈ ٹیم اور فنگر پرنٹس ماہرین نے جانچ شروع کردی ہے۔ حنا صدیقی نے چوری کی اطلاع منظور احمد کو دے دی ہے۔