سدھارتھ نگر(نامہ نگار)جگدمبیکا پال نے پورے پانچ سالوں تک کانگریس کے بدعنوان سیاست دانوںکا ساتھ دیا۔ جب ان کو یہ احساس ہوا کہ پورے ملک میں کانگریس مخالف لہر چل رہی ہے تو انہوں نے پارٹی کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے اپنے عہدے اور کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ مذکورہ باتیں عام آدمی پارٹی
کے رکن انجینئر سرویش جیسوال نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ جگدمبیکاپال کوجب احساس ہوگیا کہ اب کانگریس کی مقبولیت میں کمی ہورہی ہے ان حالات میں ان کا اپنے عہدے اور کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینا ڈومریاگنج پارلیمانی حلقہ کے ووٹرس کو دھوکہ دینا ہے۔ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ جگدمبیکا پال کی انتخابی چال ہے۔