نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) رواں سال جنوری میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 276554 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں فروخت ہونے والی 248840 گاڑیوں سے 11.14 فیصد زیادہ ہیں۔
ہندوستان کی آٹو موبائل کمپنیوں کی اعلی تنظیم سیوم کی طرف سے جمعرات کے روز یہاں جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 6.63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال اسی مہینے میں ملک میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 41 ہزار پانچ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی، جو جنوری 2021 میں بڑھ کر 14 لاکھ 29 ہزار 928 ہوگئی ہیں،
حالانکہ اس عرصے کے دوران تھری وہیلر گاڑیوں کی فروخت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوری 2020 میں 60 ہزار 903 تھری وہیلر فروخت ہوئی تھی جو رواں سال کے اسی مہینے میں 56.76 فیصد گھٹ کر 26 ہزار 335 ہوگ