بارہ بنکی (نامہ نگار)چائے پر گفتگو پروگرام کے تحت بلاک بنکی کے گاؤں ڈھکولی گاؤں لوگوں نے نریندر مودی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ روبرو ہوکر یوم خواتین پر ان کے خیالات کو سنا اور مودی کے ذریعہ خواتین کے تئیں ان کی فک
ر اور نظریہ کو معلوم کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کی رکن اسمبلی پرینکا راوت نے کہا کہ بیدار خاتون ہی ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر میں معاون ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ خواتین کی ترقی سے متعلق کوئی ٹھوس اسکیم اور پالیسی نہیں ہے اسی کی وجہ سے خواتین کی ترقی متاثر ہورہی ہے۔
خواتین کو مضبوط بنانے کے لئے نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانا ہوگا۔ پروگرام میں بی جے پی ماہی پروری سیل کے کوآرڈینیٹر گیا پرساد گھوریا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ذریعہ گزشتہ بیس برسوں سے خاتون ریزرویشن بل پاس نہیں کیا گیا۔ خاتون ریزرویشن میں پسماندہ ذاتوں کی خواتین کو علیٰحدہ سے ریزرویشن دیا جائے اسی وقت خواتین کی ترقی ممکن ہیانہوں نے کہا یہ کام صرف بی جے پی ہی انجام دے سکتی ہے۔ پروگرام کی نظامت شیوسینا کے لیڈر منوج ودروہی نے کی۔ اس موقع پر میونسپل بورڈ نواب گنج کے صدر رنجیت بہادر شریواستو، سابق ضلع صدر سنتوش سنگھ، اوشا راوت ، راجندر جیسوال کے علاوہ گیان پرکاس پاجپئی، سوامی دیال کشیپ سمیت سیکڑوں خواتین موجود تھیں۔