پٹنہ: بہار میںملاقاتوں کی سیاست تیز ہوگئی ۔ پیر کی صبح جہاں چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چندن کمار پھولوں کے ساتھ وزیراعلیٰ نتیش کمارسے ملاقات کئے۔ وہیں آج ہی سی پی آئی لیڈراورجے این کے سابق صدر کنہیا کمار نے وزیر اشوک چودھری سے ملنے پہنچے۔
کنہیا کمار نے وزیر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ویسے ان ملاقاتوں کو ذاتی بتایا جارہا ہے لیکن سیاسی گلیاروں میں ان کی چرچہ گرم ہوگئی ہے۔ سیاست داں اپنے ۔ اپنے طریقے سے اس کو دیکھ رہے ہیں ۔ یہ ملاقاتیں ایسے وقت ہو رہی ہیں جب بہار میں بی جے پی کے ساتھ حکومت چلا رہی جے ڈی یو اپنے توسیع کی تیاریوں میں مصروف ہے۔