عراقی رکن پارلمان کا کہنا ہے کہ امریکہ داعشی عناصر کو اپنے طیاروں کے ذریعے عراق منتقل کر رہا ہے۔ عراقی ارکان پارلمان کو داعشیوں کی عراق منتقلی کے لئے امریکی اقدامات کے بارے میں خطرناک اور موثق رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔
العہد نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی امور سے متعلق کمیشن کے رکن بدر الزیادی نے کہا ہے کہ ایسی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی طیارے داعیشیوں کو عراق منتقل کر رہے ہيں۔