غازی آباد، 16فروری(یو این آئی)قومی سڑک تحفظ ماہ کے دوران ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ، این جی او اور بائیکر گروپ نے آج دوپہیہ گاڑی چلانے والوں کو نقلی اور ناقص ہیلمیٹ کے برے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے آج ایک بیداری مہم چلائی اورہیلمیٹ توڑ کراچھے اور برے ہیلمیٹ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک شری رامانند کشواہانے جعلی ہیلمیٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔ انہوں نے اسٹینڈرائزڈ ہیلمیٹ پہننے کی ترغیب دی۔آر ٹی او غازی آباد نے بھی اچھے ہیلمیٹ پہننے کی بات کہی۔انہوں نے نقلی او رغیر معیاری ہیلمیٹ کو ہتھوڑے سے توڑ کر لوگوں کو دکھایا اور کہا کہ جو لوگ نقلی ہیلمیٹ فروخت کررہے ہیں، یہ ایک جرم ہے جس کے ارتکاب پر تعزیرات ہند کی دفعہ کے تحت نقلی او رغیر معیاری ہیلمیٹ فروخت کنندگان اور مینوفیکچررز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر ایس آر ٹی او شری وشوجیت سنگھ، ایس آر ٹی او مسٹر راگھویندر سنگھ، سی او ٹریفک مہی پال سنگھ، ٹی آئی پرم ہنس تیواری، ٹی ایس آئی اومکار سہراوت،نیشنل ایمبیسڈر(رائیڈر س سیفٹی)ٹی ایس ایس این جی اور اور رائل ونگ بائیکر گروپ کے مسٹر عارف یامین موجود تھے۔