کاس گنج، 11 مارچ (یو این آئی)اترپردیش کے ضلع کاس گنج کے سورو تھانہ میں ایک پولیس کانسٹبل نے ایک 17 سالہ حاملہ لڑکی کی عصمت دری کردی۔ یہ معاملہ کل اس وقت روشنی میں آیا جب متاثرہ لڑکی نے عدالت میں اس واقعہ کا انکشاف کیا۔ پولیس اہلکار ستیہ پال اور اس کی بیوی کرشنا کو معطل کردیا گیا ہے۔ کرشنا بھی پولیس کانسٹیبل ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ اس کی تعیناتی ہوئی ہے۔جوڑے کے خلاف دفعہ 376 اور 120 (بی) کے تحت ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے۔ میاں بیوی دونوں فرار ہیں۔خیال رہے کہ لڑکی کا گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا اور 9 اکتوبر کو وہ اسکے ساتھ فرار ہو گئی تھی جسے بعد میں 27 فروری کو پولیس نے برآمد کیا تھا۔لڑکی کو خاتون کانسٹیبل کرشنا کی زیرنگرانی پولیس حراست میں رکھا
گیا تھا۔متاثرہ نے عدالت کو بتایا کہ آٹھ مارچ کو کرشنا کے شوہر ستیہ پال نے اپنی بیوی کی موجودگی میں پولیس کوارٹر میں اس کی عصمت دری کردی ۔ کرشنا کی بیوی بھی حاملہ ہے۔
مفرور جوڑے کی تلاش جاری ہے۔