لکھنؤ17فروری 2021مر کزی شیعہ چاند کمیٹی (رجسٹرڈ)کے صدر مولاناسید سیف عباس نقوی نے ایک بیان جاری کر تے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مو دی جی سے اپیل کی ہے کہ حضرت امیر المومنین حضرت علی جو کہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ایک نمونہ عمل ہیں اور ان کااحترام ہر قوم و ملت کے افراد کرتے ہیں ۔ لہٰذ ا ہم وزیر اعظم سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ13رجب ولادت حضرت علی کے مو قع پر پورے ملک اور تمام صوبوں میں تعطیل عام کا اعلان کر کے سب کا ساتھ اور سب کے وشواس کو مضبوطی فراہم کر یں ۔
مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ جیسا کہ اتر پردیش کی ریاست میں ایک دہائی سے زیا دہ ہوگیا ہے کہ حضرت علی کےیوم ولادت پر تعطیل رہتی ہے ۔اسی ضمن میں اس سال حضرت علیکی ولادت 13رجب1442 بمطابق 26فروری 2021بروز جمعہ کو ہے ۔ لہذا مولانا سید سیف عباس نقوی نے مسلم قائدین و رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم جناب مودی صاحب کو خط ارسال کر13رجب ولادت حضرت علیؑ کے موقع پر تعطیل عام کا مطالبہ کر یں ۔