لکھنو:19فروری(یواین آئی) اتررپردیش کی راجدھانی لکھنو کے ٹھاکر گنج علاقے میں پولیس نے ایک ریسٹورنٹ میں غیر قانونی طور سے چل رہے حقہ بار کے مالک سمیت 12افراد کو گرفتار کر کے اسے سیل کردیا گیا۔
چوک علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر آئی پی سنگھ نے آج یہاں کہا کہ کل شام اطلاع ملنے پر ٹھاکر گنج پولیس نے دھنیا پل کے نزدیک ریسٹورنٹ میں غیر قانونی طور سے چل رہے حقہ بار کو سیل کرکے موقع سے اس کے مالک سمیت 12افرادکو گرفتارکیا ہے۔
گرفتار ملزمین میں محمد آصف،سرفراز احمد، عارف عباس،دیپانشو شرما،ابھیشیک سونی، شوبھت گپتا، شیو کرشنا کٹیار،ہرشت گپتا، انکت یادو، سونو نگم اور علی رضوی اور ظہور شامل ہیں۔