لکھنو:18فروری(یواین آئی) اناو میں دو دلت لڑکیوں کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کے معاملے میں افواہوں پر لگام لگاتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایچ سی اوستھی نے صاف کیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مہلوکین کے جسم پر کوئی اندرونی یا باہری چوٹ کے نشان نہیں ملے ہیں۔
اناو کے اسوہا تھانہ علاقے کے ببرہا گاوں میں بدھ کی شام تین لڑکیوں کو ایک کھیت میں زخمی حالت میں ملی تھیں۔
جن میں دو کی موت ہوچکی تھی جبکہ تیسری نیم مردہ حالت میں ملی جسے علاج کے لئے کانپور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔