نجف اشرف میں شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ اسحاق فیاض کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ شیخ اسحاق فیاض کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق آیت اللہ اسحاق فیاض کی صحت الحمد للہ تسلی بخش ہے اور اس وقت وہ اپنے علاج کا دورانیہ گزار رہے ہیں۔ چند روز قبل ان میں کرونا کی مشکوک علامات پائی گئیں تھیں اور گزشتہ روز انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔
آپ تمام حضرات، علماء و خطباء سے دعا کی درخواست کی گئ ہے۔