پرتاپ گڑھ : 20 فروری (یواین آئی)اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج سنتوش کمار تیواری کی عدالت نے لنچ باکس میں زہر ملا کر دو معصوم بچوں کو قتل کرنے کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزمہ چچی کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔
استغاثہ کے بموجب تھانہ اودے پور علاقے کے راکی پورے داسی گاوں کی کسما دیوی کے بچے شیواکانت 10 و سپنا 8 23/ اگست 2010 کو گیان استھلی پبلک اسکول مصطفی باد پڑھنے گئے تھے ۔