نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں اضافے کے باوجود گھریلو مارکیٹ میں پیر کے روز مسلسل دوسرے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔
دارالحکومت دہلی میں اس وقت پٹرول کی قیمت 90.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 80.97 روپے فی لیٹر ہے۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
گذشتہ روز بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں تیزی آئی۔ لندن برینٹ کروڈ فی بیرل 63 ڈالر کو عبور گرگیا۔