میلبورن : دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے میلبورن پارک میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے ڈینیل میدویدیف کو اتوار کے روز مسلسل سیٹوں میں 2-6،2-6، 5-7 سے شکست دے کر نویں مرتبہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا .
ٹاپ سیڈ اور گزشتہ دو مرتبہ کی فاتح جوکووچ نے چوتھی سیڈ میدیویف کو ایک گھنٹے 53 منٹ میں شکست دے کر خطابی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور نویں مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کیا۔
جوکووچ کا یہ 18 واں گرینڈ سلیم خطاب ہے۔
وہ سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال کے 20 گرینڈ سلیم خطاب کے عالمی ریکارڈ سے دو خطاب پیچھے رہ گئے ہیں۔