بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ کا آفیشل ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ کا آفیشل ٹیزر فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کے 58ویں جنم دن کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔









