ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ احمد آباد میں کھیلا جا رہا تھا جہاں دوسرے ہی دن ہندوستان نے فتح کا پرچم لہرا دیا۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست فاش دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے اور اس کے ساتھ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پہنچنے کی ہندوستان کی راہیں بھی آسان ہو گئی ہیں۔
انگلینڈ کی دوسری اننگ محض 81 رنوں پر سمٹ گئی تھی جس کے بعد ہندوستان کو جیت کے لیے 49 رنوں کا ہدف ملا جسے روہت شرما (25 گیندوں میں 25 رن) اور شبھمن گل (21 گیندوں میں 15 رن) نے بغیر آؤٹ ہوئے بہ آسانی بنا دیے۔