اورنگ آباد ، یکم مارچ (یواین آئی ) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 639 نئے کیسز سامنے آئے اور آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔
طبی احکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقے کے شہری علاقوں میں کورونا کا پھیلاؤ دیہی علاقوں کی بنسبت تیزی سے ہو رہا ہے۔
تمام ضلع صدر مقامات سے یواین آئی کی جانب سے جمع کی گئی معلومات کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زائد جالنہ متاثر ہوا ہے ، جہاں کورونا کے 171 نئے کیسز سامنے آئے اور چار افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 256 اور 2 افراد کی موت ، بیڑ میں 43 اور پربھنی میں 33 اور ایک شخص کی موت ہوگئی ، ناندیڑ میں 90 ، لاتور میں 86 ، ہنگولی میں 32 اور عثمان آباد میں 20 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔