لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کاکوری علاقہ میں کاروباری نے پھانسی لگاکر خود کشی کر لی۔ گاؤں کے لوگوں نے جب لاش کو درخت سے لٹکتے ہوئے دیکھا تو اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کا ذ
ہنی توازن درست نہیں تھا جس کے سبب اس نے خود کشی کی ہے۔
موصولہ خبر کے مطابق ولی نگر کے باشندے کسان گھسیٹے کا بیٹا ۲۲ سالہ انل نے کل دیر رات گھر سے کچھ فاصلہ پر واقع ہیرا لال کشیپ کے باغ میں رسی کے سہارے لٹک کر خود کشی کر لی ہے۔ صبح جب گاؤں کے لوگوں نے انل کی لاش کو درخت سے لٹکتے ہوئے دیکھا تو اس خبر سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کودی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر سب انسپکٹر شیام سنگھ یادو نے ماتحت پولیس ملازمین سے لاش کو نیچے اتارنے کو کہا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے انل کا دماغی توازن صحیح نہیں تھا اور آئے دن اس کی طبیعت خراب رہتی تھی۔ انل کی ۷ماہ قبل شادی ہو چکی تھی ۔