ریاض : آب زم زم کنوئیں میں صفائی کے دوران اترنے والے پہلے سعودی شہری ڈاکٹر یحییٰ کوشاک 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یحییٰ کوشاک سنہ 1979 میں صفائی منصوبے کے دوران آب زم زم کے کنوئیں میں اترنے والے پہلی شخصیت تھے۔









