واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی ، 4 مارچ ؛دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 11.51 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے اور اب تک اس جان لیوا اور خطرناک وبا سے 25.59 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 51 لاکھ 65 ہزار سے زائد ، جبکہ 25 لاکھ 59 سے زیادہ مریض اس موذی وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ-19‘ سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 86ہزار سے زیاددہ جبکہ 5.18 لاکھ سے زائد مریضوں نے اپنی جانیں گنوا ئیں ہیں۔
ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ، تاہم یہاں ایک کروڑ آٹھ لاکھ 26 ہزار 75 شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 435 ہوچکی ہے۔