کانپور (نامہ نگار)چوبے پور تھانہ علاقہ میں موٹر سائیکل پر سوار انٹرمیڈیٹ کے طالب علم کی موت پر مقامی لوگوں نے زبردست ہنگامہ کیا۔اس دوران پولیس کے ساتھ گاؤں کے لوگوں کی تکرار اور خشت باری کی گئی۔ اس واقعہ کی خبر ملنے کے بعدپہنچے ایس پی دیہات پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے م
توفی طالب علم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ موصولہ خبرکے مطابق چوبے پور کے باشندے اگنی ہوتری کا میڈیکل اسٹور ہے ان کے دوبیٹے ابھیشیک اور گورو ہیں۔ ابھیشیک انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا اور اپنے دوست پرمود کے ساتھ موٹرسائیکل سے مندر گیا ہواتھا۔ واپس ہوتے ہوئے موٹر سائیکل اس کا دوست پرمود چلا رہاتھا۔ اس نے موٹر سائیکل کو آگے نکالنے کی کوشش کی اسی دوران موٹرسائیکل بے قابو ہوگئی اور موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا ہوا ابھیشک سڑک پر گرگیا جس کی وجہ سے ٹرک کا پیچھے والا پہیہ ابھیشیک کے سر سے گذر گیا اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد سیکڑوں افراد اور ابھیشیک کے والدین موقع پر پہنچے لیکن ان کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی ٹرک کا ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے مشتعل لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن گاؤں کے لوگوں نے ٹرک کے حوالہ کردیا۔ پولیس اہلکاروں نے کسی طرح آگ کو قابو میں کیا اور لوگوں پر لاٹھی چارج کیا۔ جس سے گاؤں کے لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پتھراؤ شروع کردیا۔ پتھراؤ کے دوران چاردرجن سے زائد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کثیر تعداد میں لوگوں کو دیکھ کر آس پاس کے تھانوں سے فورس کو موقع پر بلایا گیا۔ اس دوران متوفی طالب علم کے اہل خانہ اور گاؤں کے لوگوں نے لاش کو سڑک پر جام لگادیا۔ جام کی اطلاع ملنے کے بعد ایس پی دیہات ڈاکٹر انل کمار مشرا انسداد فساد جوانوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور جام کھلوانے کی کوشش کی۔ کارروائی کے مطالبہ کی حمایت میں مشتعل لوگوں نے ایس پی وپولیس عملہ پر پتھراؤ کیا۔ جس میں سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد پولیس نے لاٹھیوں سے لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ مقامی لیڈران اور ایس پی کے درمیان گفتگو کے بعد معاملہ کو سلجھا لیا گیا۔ایس پی نے ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرکے کاروائی کرنے اور گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب ایس پی نے کہا ہے کہ پولیس کے کام میں دخل دینے اور پتھراؤ کرنے والے لوگوں کی نشاندھی کی جارہی ہے اور ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔