نئی دہلی، 04 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما مختار انصاری کو پنجاب سے اترپردیش بھیجنے سے متعلق عرضی پر جمعرات کو فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس آر سبھاش ریڈی کی بینچ نے اترپردیش، پنجاب حکومتیں اور بی ایس پی رہنما کی جانب سے پیش وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
آج کی شنوائی کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے پیش سینیئر ایڈووکیٹ دُشینت دوے نے دلیل دی کہ دفعہ 32 کے تحت اترپردیش حکومت کی جانب سے دائر عرضی ناقابل قبول ہے۔
قبل ازیں مختار انصاری کی جانب سے پیش سینیئر ایڈووکیٹ مکل روہتگی نے بھی اترپردیش حکومت کی عرضی کو ٹھکرانے کی درخواست کی۔