نیپیڈا، 05 مارچ ؛میانمار میں فوجی افسران نے چھ صحافیوں پر تختہ پلٹ مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے کا الزام عائد کیا ہے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ (آئی ایف جے) نے حراست میں لیے گئے تمام صحافویں کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے اور میڈیا کی آزادی کا احترام کرنے کے لیے ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کروائی ہے۔
رواں ہفتے چھ صحافیوں کو مبینہ طور پر ’خوف زدہ کرنے، جھوٹی خبر پھیلانے یا سرکاری اہلکاروں کو بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر تحریک کے لیے مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان سبھی صحافیوں کو 27 اور 28 فروری کو احتجاجی مظاہرے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ افسران نے پہلے 10 صحافیوں کو حراست میں لیا تھا۔