دہرادون ، 9 مارچ (؛ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے منگل کے روز بالآخر تمام بحث پر لگام لگاتے ہوئے گورنر بیبی رانی موریہ کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ذرائع کے مطابق اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی کا اعلان بدھ کے روز کیا جائے گا واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال سے وزیر اعلی کو تبدیل کرنے کی قیاس ارائیاں تھیں ، لیکن ہر بار وزیر اعلی کوتعاون ملتا رہا ۔
تاہم بہت سارے سروے میں وزیر اعلی کی شبیہ کو نچلی سطح پر دکھایا گیا تھا جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں بار بار وزیر اعلی کو تبدیل کرنے کے چرچے سیا سی گلیارو ں تھے۔ ریاست میں گزشتہ دو دن کے ڈرامائی واقعہ میں اچانک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مبصر رمن سنگھ دہرادون پہنچے ، انہوں نے تمام اراکین اسمبلی کی رائے لی اور دہلی ہائی کمان کو ایک رپورٹ بھیجی۔
جس کے بعد مسٹر تریویندر بھی دہلی گئے لیکن شاید وہ ہائی کمان کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنے میں ناکام رہے ، جس کے بعد انہوں نے ہائی کمان کے حکم پر اپنا استعفی گورنر کو سونپ دیا۔
ذرائع کے مطابق کل قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ایک نئے لیڈر کا انتخاب کیا جاسکتا ہے ، اس میں بھگت سنگھ ، رمیش پوکھریال نشنک ، انل بلوونی ، دھن سنگھ راوت ، اجے بھٹ جیسے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے۔
واضح ر ہے کہ اتراکھنڈ کی حکومت کو چار سال پورے ہونے جارہے ہیں ، ایسی صورتحال میں مسلسل تنازعات کا شکار ہیں وزیر اعلی تریویندرا کو بالآخر لوگوں کی ا میدوں پر پورا نہ اترنے اور مقبولیت میں نچلے پائیدان پر رہنے کی وجہ سے پھر فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں آئندہ سال 2022 میں ہونے والے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی قد آور لیڈر کو وزیر اعلیٰ بنا جاسکتا ہے ، جس کے لئے اراکین اسمبلی کا دہرادون پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کماؤں سے بنے یا پھر گڑھوال سے اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے ۔ ہائی کمان کماؤں اور گڑھوال کے فیکٹر کو دیکھتے ہوئے کوئی بیچ کا راستہ بھی تلاش کرسکتی ہے۔