ممبئی: بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے مسوری میں اداکاری کے شوقین لوگوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔جس میں وہ اپنی زندگی کے اہم تجربات بھی طالبعلموں سے بیان کرتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ وہ خود کو گرو نہیں مانتے وہ صرف طالبعلموں سے اپنی اداکاری ‘ تحریر اور پڑھائی سے متعلق زندگی کے تجربات شیئر کرنا چاہتے ہیں۔کیریئر کے نشیب و فراز سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اس سے استفادہ حاصل کرکے کچھ سیکھ سکیں اور خود کو بہتر فلمی شخصیت کے طور پر منوا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کا فلم میں مختلف کردار تھا۔ انھوں نے فلم میں کام کی حامی اپنی اہلیہ کرن کھیر کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری جنہوں نے فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ فلم کی کامیابی سے خوش ہیں اور آئندہ بھی معیاری کام کرکے مداحوں کو محفوظ کریں گے۔