بدھ کی شام افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ایرانی سفارتکار کی گاڑی پر حملہ ہوا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارتخانے کونسلر شعبے میں کام کرنے والے ایک سفارتکار کی پرائیویٹ گاڑی پر اس وقت چوروں نے حملہ کر دیا جب وہ بدھ کی شام، ضروری چیزیں خریدنے کے لیے کابل شہر کے کسی علاقے میں گئے ہوئے تھے۔
چوروں نے ان کی گاڑی کو چرانے کی نیت سے ان پر حملہ کر دیا۔
کابل میں ایرانی سفارتخانے نے اس حادثے کے بارے میں ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ چوروں نے جائے واقعہ سے بھاگنے کی کوشش کی اور اس دوران مذکورہ سفارتکار کی گاڑی پر فائر بھی کیے لیکن خوش قسمتی سے انھیں کوئي سنجیدہ چوٹ نہیں آئي اور اس وقت وہ پوری طرح صحیح سالم ہیں۔