امریکہ و اسرائیل کے قومی سلامتی کے عہدیداروں نے ایران اور علاقے کے مسائل کے بارے میں اپنا پہلا مشاورتی اجلاس تشکیل دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ آنلائن اجلاس جمعرات کو امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جک سالیوان اور صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر وی میر بن شابات کی شرکت سے منعقد ہوا۔
امریکی قومی سلامتی کے ادارے کی ترجمان امیلی ہورن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فریقین نے علاقے منجملہ ایران سے متعلق سیکورٹی مسائل کو تشویشناک بتاتے ہوئے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا اور علاقے میں درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق سالیوان نے اس سے قبل شابات کے ساتھ کم سے کم دو بار طویل گفتگو کی۔
فریقین کے درمیان یہ آنلائن اجلاس ایسی حالت میں منعقد ہوا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ایوان نمائندگان کے اجلاس میں کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے سمجھوتے یا مفاہمت کے بارے میں اسرائیل اور خلیج فارس کے ملکوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کی پابند ہے۔