ممبئی، 12 مارچ (یو این آئِ) عالمی سطح پر زیادہ تر اہم سینسکس میں کمی اور بینکاری اور آٹو گروپ کمپنیوں میں زبردست فروخت کے باعث گھریلو سطح پر جمعہ کو 487 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ شیئر بازار میں سینسکس 50،792.08 پوائنٹس پر آگیا اور نفٹی 144 پوائنٹس کی کمی کے سبب 15،030.95 پر بند ہوا.
دن کے آغاز پر اگرچہ بی ایس ای سنیکس 381 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 99 پوائنٹس کے اضافے سے کھلا ، لیکن دن اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ تین روز سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا اور سینسکس اور نفٹی گراوٹ کے ساتھ بند ہوگئی۔ بند ہوا۔
بڑی کمپنبیوں اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں فروخت کے سبب بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.45 فیصد کم ہوکر 20،577.21 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کی وجہ سے اسمال کیپ 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 21،209.07 پوائنٹس پر بند ہوئی۔