رائے پور: جنوبی افریقہ نے جمعرات کو یہاں شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے اپنے تیسرے میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی.
انگلینڈ کو 121 رنوں کے کم اسکور پر آوٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ ٹیم نے مورن وارن وک (46 رنز، 31 گیند، 6 چوکے، 2 چھکے) کی سربراہی میں اپنے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 13 اوورز میں دو وکٹ گنوا کر ہدف حاصل کرلیا۔