روم، 13 مارچ ؛ اطالوی میڈیکل ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
ایجنسی نے جمعہ کے روز کہا’’یوروپین میڈیکل ایجنسی (ای ایم اے) کی ہدایت کے مطابق اے آئی ایف نے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کو 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کوڈ – 19 سے محفوظ رکھنے کیلئے اس ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے‘‘۔