پرتاپ گڑھ:15مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سے سمیت چار افراد کی ہوئی اموات کے معاملے میں تھانہ نواب گنج کے ایس او، دو بیٹ داروغہ و دو سپاہیوں کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پریاگ راج کویندر پرتاپ سنگھ نے آج معطل کردیا۔
فرائض کے تئیں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کو معطل کیا گیا ہے۔
کویندر سنگھ آج پرتاپ گڑھ پہنچے تھے۔