پرتاپ گڑھ ,15مارچ(یواین آئی ) وسیم رضوی خود متنازعہ شخص ہے جس پر تمام بدعنوانی کے الزامات ہیں ،وقت وقت پر وہ اسلام دشمن طاقتوں کو خوش کر اپنی جان بچانے کے لیے اسلام مذہب کے خلاف بیان بازی کرتا رہتا ہے ،
اب تو اس نے حد پار کرتے ہوئے وہ کتاب قرآن جو پوری انسانیت کے لئے رحمت ہے اس کے خلاف عدالت عالیہ میں عرضی داخل کر جو مذموم حرکت کی ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔
اس نے سستی شہرت کے لیے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کرنے جو کا کام کیا ہے حکومت کو چاہیئے کہ اس کو گرفتار کر فورا جیل بھیجے ۔
پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔