کل اے این ائی کو دہلی کے چیف منسٹر نے ایک بیان دیا ہے بیان کچھ اس طرح ہے ۔ ایودھیا میں رام مندر ایک یا دو سال میں تیار ہوجائے گا۔ دہلی حکومت نے سینئر شہریوں کو سفر ، رہائش اور کھانے کے اخراجات کے ساتھ رام للہ کے درشن کے لئے ایودھیا لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جو ہم برداشت کریں گے:
دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال۔آپ کو یاد ہوگا پچھلے سال فروری میں ہونے والے دہلی کے انتخابات عام آدمی پارٹی کو بڑی زبردست کامیابی حاصل ہوئی تھی کانگریس کے دہلی میں کمزور ہونے کے بعد مقابلہ بھاجپا اور عام آدمی پارٹی کے درمیان رہ گیا تھا۔ شاہین باغ کی تحریک اپنے عروج پر تھی بھاجپا کو شکست دینے کے لیے تمام سیکولر ایک جگہ جمع ہوئے اور آپ کو ووٹ دیا دہلی میں کانگریس صفر اور بھاجپا تین پر سمٹ گئی۔ بڑی خوشیاں منائیں گئی لڈو بانٹے گئے ۔
شیخ سلیم صدر مہاراشٹرا ویلفئیر پارٹی آف انڈیا
مگر 24 فروری 2020 کو یہ خوشیوں بھرا ماحول اچانک غم میں تبدیل ہوگیا کپل مشرا کی دھمکی کے بعد کے حکومت شاہین باغ بند کرے ورنہ ہم بند کریں گے۔ شمالی دہلی میں بھیانک فساد پھوٹ پڑے اور بھیڑ نے مسلمانوں کی دکانوں اور مکانوں کو نذر آتش کردیا ہزاروں کروڑ روپے کی املاک جلا کے خاک کر دی گئی دہلی پولیس یا تو فسادیوں کا ساتھ دیتی رہی یا خاموش تماشائی بنی رہی 40 سے زائد بےگناہ مسلمان شہید ہوئے۔
اروند کیجریوال تمام وقت خاموش رہے اور سارا الزام مرکزی حکومت پر ڈال دیا۔ اس سے پہلے جا میہ ملیہ اسلامیہ پر حملے کے وقت بھی موصوف خاموش رہے۔
اس کے بعد دہلی پولیس کے ذریعے بےگناہ مسلمانوں فساد کرنے کے جرم میں گرفتار کیا جانے لگا آپ کے کورپوریٹر طاہر حسین کو فساد برپا کرنے کے جرم گرفتار کیا گیا اس وقت بھی کیجریوال خاموش رہے ۔پھر جب عمر خالد صفورا زرگر خالد سیفی پر مقدمہ چلانے کی اجازت مرکزی حکومت نے مانگی تو موصوف نے اجازت دے دی۔۔اب جناب کا بیان آیا ہے رام مندر جانے کے خواہش مند حضرات کے لیے مفت سہولیات فراہم کریں گے۔
اس کا مطلب ہوا آپ پوری طرح سیکولرزم سے دست بردار ہو کر سنگھ کی طرف مائل ہو گئی ہے۔۔
ایک ایسی پارٹی جس نے ووٹ سنگھ کے خلاف اپنے سیکولر ازم کی بنیاد پر مانگے تھے اس طرح کا یو ٹرن صاف صاف وشواس گھات ہی کہلائے گا ۔سیکولر ووٹرز کے لئے ایک لمحہ فکر ہے کانگریس کو ووٹ دو اس کے اسمبلی کے ممبران کو بھاجپا آسانی سے خرید لیتی ہے۔
لہٰذا اس بار بار کے دھوکہ دینے والوں کے خلاف عوام کو دور رہنے کی ضرورت ہے اور اپنی پارٹی کی طرف لوٹنے اور اس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔