ممبئی: بالی ووڈ اداکارہرتھیک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے بھائی اور گھر والوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان شخص سے محبت کی وجہ سے نہ صرف گھروالوں نے میری زندگی جہنم بنادی بلکہ میرے والد نے مجھ پر ہاتھ بھی اٹھایا۔
ناموربالی ووڈ ہدایت کارراکیش روشن کی بیٹی اور سپر اسٹار ہرتھیک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے گھروالوں کی حقیقت بتاتے ہوئے روشن فیملی کے ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے جن کی وجہ سے ان کی پوری فیملی میں طوفان آگیا ہے۔ سنینا روشن نے حال ہی میں انٹرویوکے دوران اپنی فیملی کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلمان لڑکے سے محبت کی سزا دی جارہی ہے۔