بدھ اور جمعرات کی شب آنے والے زلزلے سے الجزائر کے مشرقی ساحلی علاقے میں بھگدڑ مچ گئی
الجزائر کے مشرقی ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے کے باعث لوگوں ميں خوف و ہراس پھیل گیا، مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے باوجود کسی قسم کے جانی نقصان کی تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی شب آنے والے اس خوفناک زلزلے سے الجزائر کے مشرقی ساحلی علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلے کے نتیجے میں درجنوں مکان اور عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ زلزلے کا مرکز، معروف شہر بجایہ کے شمال مشرق میں 20 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔