بارابنکی 20 مارچ (یو این آئی) اتر پردیش میں بارابنکی کی رام سنہہی گھاٹ تحصیل علاقے کی ایک عمارت میں داخلے پر پابندی لگانے سے ناراض ہجوم نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کردیا جس کے جواب میں پولیس نے طاقت کا استعمال کرکے انہیں وہاں سے بھگا دیا۔
اس سلسلے میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ تحصیل کالونی کمپلیکس میں بنے ایک کمرہ نما عمارت پر قبضے کےپیش نظر کچھ افراد نماز پڑھنا چاہتے تھے مگر مشتبہ افراد کی موجودگی کے بعد رہائشی کمپلیکس میں بیرونی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔