بھوپال : مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے آج شام ریاستی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ بھوپال، اندور اور جبلپور شہروں میں 21مارچ کو لاک ڈاون رہے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں دیر شام یہاں کورونا کی صورتحال پر جائزہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس میں طے کیا گیا کہ اس کے علاوہ ان تین شہروں میں 31 مارچ تک تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ کورونا انفیکشن پرقابو پانے کے لئے دیگر اہم فیصلے بھی میٹنگ میں کئے گئے۔